روس کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کو ختم کیا جائے،یوکرینی صدر کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

0
26

یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کو ختم کیا جائے۔

باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر نے اقوام متحدہ سے روس کو یوکرین پر حملے کی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو حملے سے ہونے والے نقصان کی تلافی کرنے کا پابند بنایا جائے۔

صدرزیلنسکی نے ایک خطاب میں کہا ہے کہ نہ صرف روس پر مالی جرمانہ عائد کیا جائے بلکہ سزا کے طور پر یو این سلامتی کونسل میں اس کی ویٹو پاور کو بھی ختم کیا جائے یوکرین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا اور ہم فوری طور پر روس کے لیےسزا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں فوج کو مزید متحرک کرنے اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی تھی روسی صدر نےمزید تین لاکھ فوجیوں کو بھی جنگ میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

سرکاری ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں روسی صدر پوٹن نے روسی افواج کو متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک روس کے خلاف نیوکلیئر بلیک میلنگ میں اپنی حدوں سے آگے بڑھ گئے۔

صدر پوٹن نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ روس اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ ہمارے پاس مغربی جارحیت کا جواب دینے کے لیے بہت ہتھیار ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک نے یوکرین کو جنگ میں دھکیلا جب کہ روس کا مقصد ڈونباس کو آزاد کرانا ہے۔ مغرب یوکرین اور روس کے درمیان امن نہیں چاہتا اور روس یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔

روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

Leave a reply