روس نے بین الاقوامی تنظیموں”ایمنیسٹی انٹرنیشنل” اور "ہیومن رائٹس واچ” کو بند کر دیا

0
24

روس نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں "ایمنیسٹی انٹرنیشنل” اور "ہیومن رائٹس واچ” کی مقامی شاخوں کو بند کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی :یوکرین میں کراماتورسک ریلوے اسٹیشن پر جمعہ 8 اپریل کو ہونے والے میزائل حملے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے واقعے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے اور اس کارروائی کا الزام ماسکو پر عائد کیا جا رہا ہے-

روس کا یوکرین کے گولہ بارود کے ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی کیف حکومت نے کی اس کا مقصد شہر کی آبادی کو کوچ سے روکنا تھا تا کہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لودراں نے بتایا ہے کہ یوکرین کے حکام نے مقامی آبادی پر دونباس سے بالخصوص ٹرینوں کے ذریعے کوچ کر جانے پر زور دیا تھا حکام کو علاقے پر قبضے کے لیے روس کے وسیع حملے کا اندیشہ تھا۔

یورپی یونین کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

انہوں نے "فرانس 5” ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ریلوے اسٹیشن کو ایسے وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں پناہ گزینوں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی لہذا اس کارروائی کو انسانیت کے خلاف جرائم میں شمار کیا جائے لودراں نے حملے کو شرم ناک قرار دیا۔

دوسری جانب روس نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں "ایمنیسٹی انٹرنیشنل” اور "ہیومن رائٹس واچ” کی مقامی شاخوں کو بند کر دیا ہے۔

جمعے کے روز روسی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایمنیسٹی انٹرنیشنل (برطانیہ) اور ہیومن رائٹس واچ (امریکا) کے مقامی مشنوں کو روس میں غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں کے سرکاری ریکارڈ سے خارج کر دیا گیا ہے اس اقدام کی وجہ روسی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

یوکرین: ریلوے اسٹیشن پر روس کا مبینہ راکٹ حملہ، 5 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک

یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا وون ڈیر لاین نے جمعے کے روز کیف کے دورے کے دوران کہا کہ ماسکو پر عائد پابندیوں کے سبب روس کے "ٹوٹنے” کا خطرہ ہے یوکرین کا یورپی مستقبل قریب ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈیر لائن کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو روس پر زیادہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

یورپی یونین کے ممالک اب تک روس اور بیلا روس کے کم از کم 29.5 ارب یورو کے اثاثے منجمد کر چکے ہیں۔ اسی طرح یورپی ممالک نے جمعرات کے روز روسی کوئلے کی درآمد اور روسی بحری جہازوں کے لیے یورپی بندرگاہوں کی بندش پر آمادگی کا اظہار کیا۔

یوکرین میں روسی جنگ برسوں تک چل سکتی ہے،امریکی جنرل

Leave a reply