روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کر دیئے

روس کا سرمت میزائل برطانوی دارالحکومت لندن کو 6 منٹ میں تباہ کرسکتا ہے
0
47
russia

ماسکو: روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (سرمت) سرحدوں پر نصب کر دیئے-

باغی ٹی وی: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ روسکو سموس نےتصدیق کرتےہوئےکہا کہ بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل سرمت اسٹریٹجک کمپلکس کو کومبیٹ الرٹ پوزیشن پر نصب کردیا ہے ماہرین کے اندازوں کی بنیاد پر آر ایس 28 سرمت 10 ٹن تک وزنی جوہری وار ہیڈ کو دنیا بھر میں، شمالی اور جنوبی قطب دونوں پر کسی بھی مقام پر پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ وہ ان اطلاعات کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیا واقعی روس نے سرمت کو کومبیٹ الرٹ (جنگی تیاریوں) میں شامل کرلیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلبا کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان

روس نے اپریل 2022 میں سرمت میزائل کا تجربہ کیا تھا، لانچ کیے گئے میزائلوں نے روس کے مشرق بعید کے علاقے کامچٹکا جزیرہ نما پر اہداف کو نشانہ بنایا تھا روس کا سرمت میزائل برطانوی دارالحکومت لندن کو 6 منٹ میں تباہ کرسکتا ہے۔

دوسری جانب ایران میں روسی ساختہ یاک 130 لڑاکا طیارہ پہنچ گیا ہے اور وہ ایرانی فضائیہ کا حصہ بن گیا ہے ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا کی رپورٹ کے مطابق روسی ساختہ یہ جدید لڑاکا طیارہ پائلٹوں کی چوتھی نسل کے لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 …

اپریل میں ایران نے یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے روس سے ایس یو 35 لڑاکا طیارے خرید کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے ایران اور روس کے درمیان قریبی تعلقات استوار ہیں اورخاص طور پر گذشتہ سال یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے ان کے درمیان دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یوکرین کے خلاف روس کی جاری جنگ میں ایرانی ڈرون ایک اہم عنصر رہے ہیں تہران نے ان ڈرونز کے بارے میں متعدد متضاد وضاحتیں پیش کی ہیں پہلے اس نے ماسکو کو یہ طیارے مہیا کرنے کی حقیقت سے انکار کیا اور پھر دعویٰ کیا کہ اس نے جنگ شروع ہونے سے پہلے روس کو ڈرون فروخت کیے تھے تاہم، تنازع میں استعمال ہونے والے ڈرونز کی تعداد ایران کی طرف سے جنگ میں بم لے جانے کی صلاحیت کے حامل ان ہتھیاروں کی مستقل ترسیل کی مظہر ہے۔

بھارت نے شمسی مشن سورج کی جانب کیا روانہ

جون میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ ایران روس کو ماسکو کے مشرق میں ڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کے لیے سامان مہیا کررہا ہے کیونکہ کریملن اس ہتھیارکی اپنے ہاں مسلسل دستیابی کو یقینی چاہتا ہے۔

Leave a reply