روس نے امریکہ کاتوڑکرلیا،اب اپنا انٹرنیٹ اپنی دنیا، امریکہ اوراتحادی ہوئے پریشان

ماسکو :روس نے امریکہ کاتوڑکرلیا،اب اپنا انٹرنیٹ اپنی دنیا،امریکہ اوراتحادی ہوئے پریشان،اطلاعات کے مطابق روسی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ خود مختار نیٹ سروس کی فراہمی کے تجربے کا مقصد روس میں انٹرنیٹ سروسز کو کسی ناگہانی صورتحال میں بحال رکھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کی حکومت نے امریکہ کیطرف سے جاسوسی اورروسی اہم تنصیبات کے ڈیٹاتک رسائی کی وجہ سے خائف ہوکر چند ماہ قبل ملک کو عالمی انٹرنیٹ سے منقطع کرنے کے فیصلے پر حتمی عمل درآمد شروع کر دیا ہے، اب روسی عوام آزاد اور خود مختار انٹرنیٹ سروس سے استفادہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ناقدین کا خیال ہے کہ نئے اقدام سے سنسرشپ کو فروغ ملے گا اور روس عالمی سطح پر تنہا ہو جائے گا۔لیکن روس نے اس کو دھمکی گردانتے ہوئے کہا ہےکہ روس نہ توتنہاہوگا اورنہ ہی تنہا ہونا چاہتا ہے، بلکہ روس کسی پرانحصارختم کرنا چاہتا ہے

یاد رہے کہ روس نے انٹرنیٹ سروسز کو ممکنہ سائبر حملوں سے بچانے کے لیے اپنے انٹرنیٹ سسٹم کی فعالیت کے حوالے سے تجربے کیے ہیں، یہ تجربے نومبر میں بننے والے اس قانون کے تحت کیے گئے ہیں جس کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو روس میں دیکھنے سے روکا جا سکے۔

Comments are closed.