یوکرین جنگ:روسی بمباری میں یوکرینی اداکار ہلاک

0
64

کیف: یوکرین میں روسی فوج کی بمباری کے نتیجے میں نامور اداکار پاشا لی ہلاک ہوگئے۔

باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی دارالحکومت کے قریب ارپن نامی ٹاؤن میں روس نے بمباری کی جس کے باعث 33 سالہ اداکار پاشا لی زندگی کی بازی ہار گئے انہوں نے روسی حملے کے پہلے دن ہی ملک کی دفاع کے لیے عارضی طور پر یوکرینی ڈیفنس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی بمباری کے باعث اداکار سمیت 4 عام شہریوں کی بھی موت ہوئی۔ پاشا کی ایک حالیہ پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ یوکرینی فوجی لباس میں ںظر آرہے ہیں۔

ٹک ٹاک نے بھی روس میں اپنی سروس معطل کر دی


انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ روسی حملے جاری ہیں اور اس دوران یہ وہ موقع ہے جب میں ہم بیٹھ کر تصویر لے رہے ہیں، ہم سب کچھ دیکھ لیں گے کیوں کہ ہمارا سب کچھ یوکرین ہے اور کام جاری ہے۔

پاشا نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں یوکرینی عوام سے درخواست کی تھی کہ وہ بھی روس کے خلاف جنگ میں فوج میں شامل ہوجائیں۔ پاشا لی اداکار اور میزبان ہونے کے ساتھ اچھے گلوکار بھی تھے۔

دوسری جانب یوکرین میں پھنسے غیرملکی اس وقت دوہری مصبیبت میں مبتلا ہیں ، ایک طرف جنگ جاری ہے اور جنگ میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں اور زخمی تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں اور تو دوسری طرف وہاں سے غیرملکیوں کو جان بچانے میں مشکلات حائل کی جارہی ہیں –

یوکرین جنگ: میک ڈونلڈز، کوکا کولا اور سٹاربکس نے روس میں کاروبای سرگرمیاں معطل کر…

اس حوالے سے تازہ ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین بحران میں صورتحال اس کے برعکس نظر آرہی ہے۔ یوکرین میں مقیم عرب اور افریقی تارکین کا کہنا ہے کہ ملک سے انخلا میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بہت سے غیر ملکی طلبہ جن کی اکثریت کا تعلق عرب اور افریقی ممالک سے ہے، یوکرین افواج اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں نسلی امتیاز کا شکار ہے۔

ایک افریقی طالبہ نے بتایا کہ یوکرین اور پولینڈ سرحد پر غیر یوکرینی مسافروں کو بسوں سے اتارا گیا اور ان سے صاف الفاظ میں کہا گیا کہ بس میں صرف یوکرینی شہری سوار ہوسکتے ہیں۔نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ نے کہا ہے کہ ’سرحد میں بس سے اتارا گیا اور کہا گیا کہ آپ کو پیدل سفر کرنا ہے وہ کہتی ہیں کہ ’میں اس وقت یوکرینی دار الحکومت سے 400 کلو میٹر دور ایک سرحدی علاقے میں محصور ہوں۔

یوکرین میں غیرملکی دہری مصیبت میں ، ایک طرف جنگ تو دوسری طرف امتیازی نسلی سلوک

Leave a reply