روسی طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ،تکنیکی مسئلہ تھا

0
28

ماسکو:روس نے جنوبی کوریا روس نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو غیر ارادی اور اس کی وجہ تکنیکی خرابی کو قرار دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے گزشتہ روز اس کے جنگی طیارے کی جانب سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں بلا اجازت داخل ہونے پر اسے غیر ارادی قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے اہم عہدے دار یون ڈوہان نے بتایا ہے کہ روسی فوج کے اتاشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی اور یہ ایک غیر ارادی عمل تھا جبکہ روس نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر تفتیش کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس کے جہاز چین کے مشرقی ساحل اور جاپان کے ساحل پر روس اور چائنا کی مشترکہ ائیر پیٹرولنگ میں حصہ لے رہے تھے ۔

دوسری جانب چین کی وزارت دفاع نے کسی بھی ملک کی فضائی حدود میں طیارے کے داخل ہونے کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی طیاروں نےاس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر جنوبی کوریا کی جانب سے روسی طیاروں پر فائرنگ کرکے انہیں وارننگ بھی دی گئی تھی ۔

Leave a reply