fbpx

روسی مسافر طیارہ سائیبریا میں لاپتہ

ماسکو:روسی مسافر طیارہ سائیبریا میں لاپتہ ،اطلاعات کے مطابق روسی ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ روسی مسافر بردار طیارہ جس میں 17 افراد سوار تھے ، سائبرین شہر ٹومسک کے علاقے میں جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے

خبر رساں ادارے نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ وہاں بچ جانے والے افراد بھی موجود ہیں۔

روسی نیوز ایجنسی کے مطابق انٹونوف 28 طیارہ ،جو کیڈروی شہر سے ٹومسک جا رہا تھا کہ جمعہ کے روز راڈاروں سے غائب ہوگیا۔

روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ علاقائی ایئرلائن سی ایل اے کے زیرانتظام جہاز میں عملے کے تین افراد اور 14 بچوں سمیت چار مسافر سوار تھا۔خطے کے گورنر سرگئی ژوچکین نے بتایا کہ طیارے کی تلاش کے لئے دو ہیلی کاپٹر روانہ کردیئے گئے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ طیارے کے لاپتہ ہونے سے پہلے فلائٹ عملے نے کسی قسم کی پریشانی کی اطلاع نہیں دی تھی۔

یادرہے کہ اس سے پہلے روس میں مسافروں سے بھرا طیارہ لاپتا ہو گیا تھا جس میں‌ روسی طیارے اے این 26 پر 29 مسافر سوار تھے اور وہ لینڈنگ کی تیار ی کر رہا تھا کہ اچانک ’ کامچٹکا پینن سولا‘ کے مقام پر اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔۔طیارے میں 6 اراکین پر مشتمل عملہ اور دو بچوں سمیت 29 افراد سوار ہیں۔