بھارت میں روسی خاتون کو ہراسانی کا سامنا

india

بھارتی شہری کو روسی اہلیہ کے ساتھ بھارت آنا مہنگا پڑ گیا، اُدے پور میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں بھارتی شہری کی روسی اہلیہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

بھارت کے شہر اُدے پور میں واقع سٹی پیلس میں کچھ مردوں کے ایک گروپ نے متھیلیش بیک پیکر کی اہلیہ، لیزا، اور ان کے 2 سالہ بیٹے کا پیچھا کیا اور ان کے ساتھ نامناسب جملے کہے۔متھیلیش بیک پیکر نے اس پورے ہراسگی کے واقعے کو کیمرے میں ریکارڈ کیا اور بعد ازاں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ متھیلیش نے ہراساں کرنے والے شخص کو پولیس بلانے کی دھمکی دی، مگر وہ شخص کیمرے کے سامنے انکار کرتا رہا۔ اس کے باوجود، متھیلیش نے سٹی پیلس کی سیکیورٹی سے مدد طلب کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے اسے رفع دفع کرنے کا مشورہ دیا۔

متھیلیش نے اس واقعے پر سخت تنقید کی اور بھارت میں خواتین کے ساتھ سلوک، سیکیورٹی کی صورتحال اور لوگوں کے رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر روسی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اس واقعے پر غصہ اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی، ہراسانی اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات کی خبریں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں، جو ملکی سیکیورٹی اور معاشرتی رویوں پر سوالات اٹھاتی ہیں۔

جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول گرفتار

بھارتی بحریہ کا اسرائیلی تعاون سے تیار’درشٹی 10 ‘ ڈرون ٹیسٹنگ کے دوران حادثے کا شکار

Comments are closed.