روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی کی شرح 35 فیصد تک پہنچ گئی.مفتاح اسماعیل

0
39
miftah

روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی کی شرح 35 فیصد تک پہنچ گئی.مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت کہاں جاکر رکے گی اس بارے میں بتانا مشکل ہے مگر روپے کی قدر کم ہونے سے ملک میں مہنگائی کی شرح 35 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کراچی کے نجی ہوٹل میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے ہم نے بھی گرفتاریوں کا سامنا کیا لیکن کوئی جلاؤ گھیر او نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کہاں رکے گا یہ بتانا مشکل ہے اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر ابھی کوئی بھی یہ بتا نہیں سکتا کیونکہ روپے کی قدر مستحکم نہیں ہے۔ ملک میں مہنگائی 35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی جیل میں رہے ہیں 5 ماہ جیل میں 50 دن نیب نے مجھے حراست میں رکھا کھبی ہمارے دل میں پارٹی چھوڑنے کا خیال نہیں آیا مسلم۔لیگ ن کے کئی رہناوں کو جیل میں ڈالا کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی ہماری لیڈر شپ گرفتار ہوئی کسی نے ایسا اعلان نہیں کیا مجھے تو حیرت ہوتی ہے کہ تحریک انصاف والے باتیں بڑی کرتے تھے لیکن ایک دو دن جیل اور صعوبتیں برداشت نہیں کر پارہے جبکہ ان کو عدالتی سپورٹ بھی لیکن اس کے باوجود پارٹی چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔ نو مئی سیاہ دن تھا جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
علاوہ ازیں مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ نیب نے عمران کو بلایا تھا عمران خان سےسوال پوچھا گیا کہ ساٹھ ارب کسی کو آپ نے دے دئیے آپ جواب دے دیتے لیکن اس پر پورے ملک جلاو گھیراو شروع کردیا گیا جبکہ مجھے، شاہد خاقان کو بلایا گیا گرفتاری ہوئی کیا کوئی ہنگامہ آرائی ہوئی اور ہمارے پاس قانونی کاغذات بھی پورے تھے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیں پھر بھی ہمیں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب ہم رہائی سے باہر آئے کیا ہم نے واپس آکر نیب پر پیٹرول بم مارے، جناح ہاؤس کور کمانڈر ہاؤس جلا دیا ، یہ کیا سیاست ہے کہ جناح ہاؤس تو جلادیا گیا اب مزار ہی رہ گیا سب تو آپ نے جلا دیا یہ قوم کو قبول نہیں ہے۔

Leave a reply