نئی آنے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کا نام سامنے آگیا .
نئی آنے والی بین الاقوامی فلم میں شعیب اختر کا کردار گلوکاراور اداکارعمیر جسوال ادا کریں گے۔ دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی اسپورٹس بائیوپک فلم راولپنڈی ایکسپریس میں کاسٹنگ کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں سے اداکاروں کا آڈیشن ہوا ۔ اب فلم کے سوشل میڈیا پیچ اور خود اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے آرٹسٹ عمیر جسوال نے اس خبر کے حوالے سے آگاہ کیا۔
BISMILLAH
Super excited to announce this with all of you 😊 honored to play the living legend, Mr. Shoaib Akthar on the big screen in RAWALPINDI EXPRESS
With Allah’s blessings may we succeed in our endeavours. Aameen . #rawalpindiexpress #umairjaswal #qfilms @shoaib100mph pic.twitter.com/3YruNBxJPX— Umair Jaswal (@umairjaswal) November 16, 2022
عمیر کی تصویر پر دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے شعیب کے نام کی گرین شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ وہ ایک کرکٹ گراونڈ میں موجود ہیں۔ اس فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باولر شعیب اختر نے خوش دکھائی دیے انہوں نے اس فلم کا اعلان رواں برس فلم کے ایک ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے کیا تھا۔ ساتھ ہی اپنے مداحوں کو یہ لکھا کہ ایک خوبصورت ترین سفر کا آغاز ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
خیال رہے کہ اس فلم کو دبئی سے تعلق رکھنے والے فلم میکر فراز قیصر بنا رہے ہیں. جنہوں نے2003 کے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے میچ پر شعیب اختر کے ورلڈ ریکارڈ باولنگ اور ان کی اسپیڈ سے متاثر ہوکر فلم بنانے میں دل چسپی لی ۔ اس فلم کو پاکستان ، دبئی ، آسٹریلیا اور برطانیہ میں عکس بند کیا جائے گا جبکہ روالپنڈی ایکسریس اگلے برس 16 نومبر سے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔