راولپنڈی /اسلام آباد پردیسیوں کی واپسی ,ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے

شہریوں کے مطابق جہاں ہم تین سے کرایہ دیتے تھے وہیں ہم سے چار سو تک کرایہ وصول کیا جارہا ہے

راولپنڈی /اسلام آباد :عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں, پردیسیوں کے شہر اسلام آباد میں پردیسیوں کی واپسی شروع ہوگئی ,سنسان شہر کی رونقیں پھر سے بحال ہونی شروع ہوگئی ہیں, مسافر پردیسی واپس اپنے علاقوں سے اسلام آباد, راولپنڈی پہنچ رہے ہیں,پردیسیوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے رشتہ داروں کو تو چھوڑ آئے ہیں دل ہی نہیں کررہا تھا آنے کا لیکن نوکری اور کام کی خاطر ہم اپنے علاقوں سے واپس پہنچ رہے ہیں. باغی ٹی وی کے مطابق جہاں پردیسی واپس پہنچ رہے ہیں وہیں ان سے من مانے کرائے بھی وصول کیے جارہے ہیں مسافروں کا کہنا ہے جہاں ہم پشاور سے راولپنڈی کا 360 کرایہ دیتے تھے اب ہم سے 400 یا اس سے زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے دوسری طرف ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہم نے کرایہ بڑھایا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.