سینئر ہدایت کار اور پروڈیوسرایس سلیمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

0
22

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کےسینئر ہدایت کار اور پروڈیوسر سید سلیمان المعروف ایس سلیمان طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

باغی ٹی وی : ایس سلیمان کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سےگردوں کی بیماری میں مبتلاتھے جب کہ وہ فالج کا شکار تھے اور انہیں ذیابیطس کا بھی مرض تھا۔

ایس سلیمان کی اہلیہ معروف اداکارہ زریں پناہیں کا کہنا ہے کہ ایس سلیمان گزشتہ ایک سال سے مختلف اوقات میں نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے،دو روز قبل ایس سلیمان کونمونیہ کا اٹیک ہوا اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر جانبر نہ ہو سکے –

اہلیہ کا کہنا ہے کہ ایس سلیمان کی تدفین بچوں کی وطن واپسی پر کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ جمعہ کو نجی سوسائٹی میں اداکی جائیگی۔

فلم ڈائریکٹر ایس سلیمان ماضی کے اداکار سنتوش کمار اور درپن کے چھوٹے بھائی تھے۔

ایس سلیمان کی پہلی فلم ‘گلفام’ 1961 میں ریلیز ہوئی ایس سلیمان نے 60 سے زائد فلموں کی ہدایت کاری کی، ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں اناڑی، زینت، باجی و دیگر شامل ہیں-

Leave a reply