سعد رضوی کی دوبارہ نظربندی کیخلاف درخواست،عدالت کا حکم آ گیا

0
28

سعد رضوی کی دوبارہ نظربندی کیخلاف درخواست،عدالت کا حکم آ گیا

لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس فارق حیدر نے کیس جسٹس طارق سلیم شیخ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے قرار دیا کہ جسٹس طارق سلیم شیخ پہلے ہی اس کیس کو سن چکے ہیں، مناسب ہے کہ اب بھی وہی یہ کیس سنیں۔ جسٹس فاروق حیدر نے حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ سپیشل سیکرٹری ہوم سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ اگلی سماعت بروز جمعرات 09 ستمبر کو ہوگی

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع کا ریفرنس مسترد کر دیا تھا نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد حافظ سعد رضوی کو انہی وجوہات پر دوبارہ نظر بند کر دیا گیا حافظ سعد رضوی کو پہلے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا اور اب انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن گیارہ ٹرپل ای کے تحت نظر بند کر دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

Leave a reply