رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوریحق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم جماعت کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کی درخواست پرسماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،سعد رضوی کے چچا امیر حسین کے وکیل بریان معظم ایڈووکیٹ نے درخواست واپس لے لی وکیل نے کہا کہ ہماری درخواست غیر موثر ہو چکی ہے لاہور ہائیکورٹ نے سعد رضوی کی رہائی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار امیر حسین مزید معاملہ آنے پر دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ سے استفسارکیا کہ آپ کیا کہتے ہیں؟ جس پر برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ ویسے تو یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے آپ پھر اس کو خارج کر دیتے ہیں، برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ دائرہ اختیار، قابل سماعت اور فیئر ٹرائل کے نکتے پر بحث نہ ہونے کا سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ان نکات کو آپ سپریم کورٹ میں اٹھائیں ہم اس درخواست کی حد تک اس معاملے کو دیکھیں گے، برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں درخواست ہائیکورٹ کو بھجوانے کی کوئی رضا مندی ظاہر نہیں کی تھی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم آپ سے یہ کہہ بھی نہیں رہے کہ آپ نے سپریم کورٹ میں رضا مندی ظاہر کی تھی

نو اکتوبر کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ہوا فیڈرل ریویو بورڈ نے تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ، وفاقی نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی دوسری نظربندی میں توسیع کا ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ فیڈرل ریویو بورڈ نے حکم دیا کہ سعد رضوی اگر کسی دوسرے کیس میں ملوث نہیں تو رہا کیا جائے

@MumtaazAwan

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

نظر بندی کیس، عدالت میں وکیل نے مہلت مانگ لی

Comments are closed.