صاف اور شفاف انتخابات کا راگ الاپنے والے پی ٹی آئی رہنما ووٹ خریدنے لگے

0
25

صاف اور شفاف انتخابات کا راگ الاپنے والے پی ٹی آئی رہنما ووٹ خریدنے لگے.

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے لاہور کے حلقہ پی پی 168 سے ایک شخص سے شناختی کارڈ ملنے کے معاملے پر زیرحراست شخص کی پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ گفتگو لیک ہوگئی۔

ملزم نے پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس سے مبینہ طور پرگفتگو کی۔ ملزم نے گزشتہ رات تمام شناختی کارڈزمبینہ طور پر فرخ حبیب کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے گرفتار ملزم خالد سندھو کو29 جون 2022میں واٹس ایپ میسیج کیا اور میسج میں اینا نام بتایا اورپی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت کا حوالہ دیا،یعنی حافظ فرحت نے ملزم خالد سندھو اور فرخ حبیب کا رابطہ کرایا،چیٹ کے مطابق خالد سندھو نے اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ میں آپ کو کہاں دیکھ سکتا ہوں،فرخ حبیب نے جواب کہ آپ وائے بلاک آجائیں ،ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں فرخ حبیب کو جا کر ملا ہے اور بعد میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ملزم کو اپنے گھر کی لوکیشن بھی بھیجی ہے اور کہا کہ آپ اس لوکیشن پر آجائیں،ملزم فرخ حبیب کو تصاویر بھی بھیجتا رہا ہے، جس کے بعد ان کے درمیاں چیٹنگ اور فون کالز ہوتی رہی ہیں،ملزم نے گزشتہ رات فرخ حبیب کو تمام شناختی کاردز کےعکس وٹس ایب کئے.جو ملزم نے مبنیہ طور پر فرخ حبیب کے کہنے پر خریدے تھے،ملزم نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ مینارٹی ونگ کے 2 ہزار کارڈز اب تک خرید چکا ہے اور وہ تمام لوگ پیسے لینے کے بعد کارڈز فریز کرنے کا بھی کہ رہے ہیں، اپنے آخری پیغام میں ملزم نے کہا کہ وہ 7 ہزار کاردزخریدر چکا ہے.

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168 میں پکڑے جانے والے شناختی کارڈز کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور کی فیکٹری ایریا پولیس نےخالد سندھو نامی پی ٹی آئی کے ایک کارکن کو گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے 200 شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے بتایا کہ انہوں نے پی پی 168 کی مختلف یوسیز کے ان افراد کو 2 سے 3 ہزار روپے فی ووٹرز دینا تھے اور ان لوگوں سے ووٹ خرید کر پی ٹی آئی کو ڈلوانا تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے پی پی 168 میں مخلتف یوسیز میں ووٹروں کے شناختی کارڈ لے کر انہیں پیسے دیے۔

Leave a reply