اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول

0
66
crime karachi

اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی،

اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل چنیوٹ نے سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں کہا ہے کہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کوگھریلو تشدد کی 110سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں سال 2022میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو جنسی ہراسگی کی 60 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں لین دین کے معاملات سے متعلق 20 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں چائلڈ ایبوز،ورک پلیس پر ہراسگی وغیرہ سے متعلق 20 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تمام درخواستوں پر خواتین کی دادرسی،قانونی راہنمائی کو یقینی بنایاگیا خواتین کے مسائل حل کئے گئے

اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے مختلف سکول ،کالجز کے سٹوڈنٹس کو ویمن سیفٹی ایپ سے روشناس کروایا جارہا ہے ویمن سیفٹی ایپ کی افادیت،استعمال کے طریقہ کار،ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود سے 17 سالہ لڑکی اغوا کر لی گئی، مغوی کے اغوا کا مقدمہ والد غلام رسول کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ساجد ۔محسن اور نامعلوم عورت نے ثناء کو اغوا کیا، صبح لڑکی کی والدہ نے دیکھا ثناء گھر موجود نہیں تھی گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور الماری سے 3 لاکھ 25 ہزار بھی غائب تھے ملزم ساجد اکثر مغوی کا پیچھا کیا کرتا تھا آج صبع نامعلوم اغوا کار عورت ملزمان محسن اور ساجد گھر باہر آئے ملزمان نے مغوی کو اغوا کیا جن کے خلاف کاروائی کی اپیل ہے،

Leave a reply