سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم شروع

0
26

اسلام آباد:سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم شروع ، 43 ملین سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوانے کا ہدف-

باغی ٹی وی : ڈاکٹر فیصل سلطان نے رورل ہیلتھ سنٹر ترلائی میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے فیصل سلطان نے کہا کہ مہم میں 339521 فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے جنوبی خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع میں مہم 21 فروری سے شروع ہو چکی ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ 28 فروری سے ملک بھر میں قومی مہم کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے والدین نہ صرف اپنے بچوں بلکہ اپنے اردگرد کے بچوں کو پولیو ویکسینیشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ الحمداللہ 27 جنوری کو پاکستان نے پولیو سے پاک ہونے کے ایک سال کا ہدف کامیابی سے پورا کردیا ہے کوارڈینیٹر پولیو ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق پاکستان میں موجودہ وقت میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ سب سے کم تر ہے۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں وائرس رپورٹ ہوا ہے والدین فرنٹ لائن ورکرز سے تعاون کریں سال کی پہلی قومی مہم کے دوران ہیلپ لائن 1166پر والدین کی بھرپور رہنمائی کی جائے گی۔

Leave a reply