سال نو کا جشن، ایک رات میں کتنے مقدمات درج اور کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ اہم خبر
سال نو کا جشن، ایک رات میں کتنے مقدمات درج اور کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کے آغاز پر لاہور میں قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پولیس رات بھر سرگرم رہی۔ گزشتہ شب پولیس نے 141 مقدمات درج کرکے 156 منچلوں کو گرفتار کیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اقبال ٹاون ڈویژن میں 26 منچلوں کیخلاف مقدمات درج کرکے 27 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں آتشبازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے 23 مقدمات درج ہوئے جبکہ 26 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
نیوایئر نائٹ پر سول لائن ڈویژن میں 12 مقدمات درج کرکے 15 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ سٹی ڈویژن میں سب سے زیادہ 51 مقدمات درج کیے گئے اور پولیس نے 60 منچلوں کو بھی دھر لیا۔ صدر ڈویژن میں 18 مقدمات درج کیے گئے اور 20 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کینٹ ڈویژن میں نیو ایئرنائٹ پر 11 منچلوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے
شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟
عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی
نئے سال کے جشن کے دوران مال روڈ، لبرٹی سمیت مختلف علاقوں میں منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے جبکہ مختلف شاہراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔