دکان پر چیز لینے جانیوالی سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش

0
31

دکان پر چیز لینے جانیوالی سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی

لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں سات سالہ کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے، بچی نے شور مچایا تو اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور بچی کو بچا لیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق سات سالہ بچی دکان پر گئی تو عاشق نامی دکاندار بچی کو باتوں باتوں میں اپنے گھر لے گیا اور گھر جا کر اس نے زیادتی کرنے کی کوشش کی، تا ہم بچی نے شور مچانا شروع کر دیا، شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہو گئے جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا ، پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

ایک دوسرے واقعہ میں ایک ملزم نے ایک لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی. واقعہ رائیونڈ میں پیش آیا، پولیس کے مطابق ملزم شفیق لڑکی سے پیار کرتا تھا، کسی بات پر انکی آپس میں لڑائی ہوئی تو ملزم نے لڑکی کو گولی مار کر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،

علاوہ ازیں پارک کے قریب منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کیا گیا،شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کی منشیات فروش ملزم عاطف کے خلاف اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کی گئی ملزم عاطف پارکس۔ہاسٹلز کے اردگرد منشیات فروخت کرتا تھا ملزم عاطف کے قبضہ سے 1650 گرام چرس برآمد کی گئی ہے،

قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں شاہدرہ پولیس نے کریک ڈاون کے دوران 8 ملزمان گرفتار کر لئے، ناجائز اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے پر تین ملزمان گرفتار کئے گئے،ملزم عبدالرحمان کالے رنگ کے شیشے والے ڈالے میں اسلحہ لیکر گھوم رہا تھا پتنگ بازی کرنے پر تین ملزمان امجد, اسد اور بلال کو گرفتار کیا گیا ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کے عادی ملزمان عارف اور علی رضا کو گرفتار کیا ،ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے,

@MumtaazAwan

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

Leave a reply