سات سال سے کونسا "دھندہ” کر رہے ہیں ؟ عدالت کا پولیس حکام سے استفسار

0
25

سات سال سے کونسا "دھندہ” کر رہے ہیں ؟ عدالت کا پولیس حکام سے استفسار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی،

عدالت نے پولیس حکام کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 7،7 سال گزر جاتے ہیں پولیس شہریوں کو بازیاب نہیں کرپاتی ،7 سال سے آپ کونسے دھندے میں لگے ہوئے ہیں ؟

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو لاپتہ افراد کی کوئی پرواہ نہیں ، لاپتہ افراد سے متعلق حراستی مراکزکی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے،

لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

ادارے قانون سے ماورا کام کریں گے تو لوگ بھی ہتھیار اٹھالیں گے،عدالت

عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ اور کہا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ نئی فہرست پیش کریں،زیرسماعت مقدمات کے لاپتہ ملزمان کون سے حراستی مراکزمیں قید ہیں؟عدالت نے ایف آئی اے سے لاپتہ افراد کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کرلی۔ عدالت نے پولیس حکام کو لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرنے کی ہدایت بھی کی

افسران کو جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں،عدالت کے ریمارکس

Leave a reply