سب چاہتے ہیں کہ قابل ججز آئیں، ججز نہیں ملتے ،سیٹیں خالی رہتی ہیں،چیف جسٹس

0
44
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

سب چاہتے ہیں کہ قابل ججز آئیں، ججز نہیں ملتے ،سیٹیں خالی رہتی ہیں،چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں پنجاب وکلا کی بطور سول ججز بھرتیوں کے طریقہ کار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

وکیل نے کہا کہ رولز کے مطابق ججزبھرتیوں میں 40 فیصد حصہ وکلا کو ملنا چاہیے،انٹرویو میں 40 میں سے صرف 8 وکلا کو پاس کیا گیا ،رولز میں انٹرویو کا ذکر ہی نہیں ، جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امتحان اور انٹرویو میں زمین آسمان کا فرق ہو تا ہے، ہر ملازمت کیلئے انٹرویو ز لیے جاتے ہیں، بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ 2 مرتبہ امتحان لیا 2 امیدوار نے ہی پاس کیا ،پنجاب میں ایگزیکٹو امتحان لیتے ہیں اور عدلیہ کے ممبران انٹر ویو لیتے ہیں اگر پنجاب سے انٹر ویو ختم کردیا تو ججز کی تقرریاں مکمل ایگزیکٹو کے پاس چلی گئیں

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ عدلیہ میں قابل ججز آئیں، ججز نہیں ملتے ،سیٹیں خالی رہتی ہیں اپنے اعتراضات کو ہائیکورٹ کے سامنے رکھیں ،ہائیکورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہ ہوتو پھر سپریم کورٹ درخواست دائر کریں چیف جسٹس نے وکلا کو معاملہ پر ہائیکو رٹ میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی

قبل ازیں سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پولیس کی پروموشن سے متعلق یکساں پالیسی کے قیام کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر صوبوں اور وفاق میں پولیس پروموشن کی یکساں پالیسی کی رپورٹ پیش کی جائے،ملک میں پولیس کی پروموشن کی ایک ہی پائیدار اور جامع پالیسی ہونی چاہیے، یکساں پالیسی سے ملک کے مختلف حصوں میں پوسٹ ہونے والے پولیس افسران کو مسئلہ بھی نہیں ہوگاپورے ملک میں تعینات پولیس کو برابر حقوق اور مراعات ملنی چاہییں پالیسی بنانے کیلئے پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی وفاق اور صوبوں سے مشاورت کرے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت مارچ کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی

نعیم بخاری و دیگر ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست،وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل

Leave a reply