
سیلاب متاثرین کی امداد اور ریلیف کے کاموں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی
سندھ ہائیکور ٹ نے درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیئے، دوران سماعت عدالت نے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ پوری مشینری کو یہاں طلب کرلے ؟ سیلابی صورتحال میں سب کو متاثرین کی مدد کرنی چاہئے، عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنے گھر سے مدد کرنا شروع کریں، درخواست گزار نے عدالت میں جواب دیا کہ میں نے اپنے گھر ،گاوں سے شروع کیا ہے،ایک ایکڑ پر مشتمل گھر متاثرین کیلئے دے دیا ہے
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ ججز متاثرین کی مدد کیلئے جاتے ہیں،رات 2 بجے بھی ڈسٹرکٹ ججز خود نگرانی کرنے جا رہے ہیں ہم نے تمام ڈسٹرکٹ ججز کو ہدایت دی ہوئی ہے
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ
وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات
سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھرمیں بارشوں سے تباہی ہوئی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین سیلاب کی ہرممکن مدد کررہی ہے، رواں سال غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں سندھ بھر میں ایک کروڑ سے زائد گھرو ں سے باہر ہیں، 6لاکھ کیوسک کا ریلہ سکھر سے گزررہا ہے سندھ میں بارش اور سیلاب سے 300 اموات ہوئیں ، سندھ میں بارش اور سیلاب سے 100سے زائد افراد زخمی ہوئے،سندھ میں اس وقت کم ازکم 10 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے ،سندھ میں بارش اور سیلاب سے 15 لاکھ گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں