
اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے چند مہینے پہلے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو ڈالی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے علیحدگی کا اعلان کیا ، اور بہو پر سنگین قسم کے الزامات لگائے اور کہا کہ میرا گھر اس لڑکی نے برباد کر دیا ہے ، جب سے ہمارے گھر میں آئی ہے ہمارے گھر کا سکون نہیںرہا، میرا بیٹا مجھ سے چھین لیا ہے. انہوں نے یہاںتک کہہ دیا تھا کہ میرا اب سلمان سے زندگی بھر کوئی تعلق نہ ہو گا. اس وڈیو کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کی بہو نیہا نے ان کے ساتھ بدتمیزنہیں کی نہ ہی ان کی طرح وڈیو بنا کر ان کو جواب
دیا ، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ صاب فیصل کو اپنی غلطی کا اھساس ہو گیا ہے اور انہوں نے اعتراف کر لی ہے اپنی غلی ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے اور بہو کے خلاف وڈیو نہیں بنانی چاہیے تھی ، اور مجھے اس سارے معاملے کو وقت پر چھوڑ کر نظر انداز کر دینا چاہیے تھا وقت بہت سارے معاملات کو خود بخود ہی ٹھیک کر دیتا ہے. ہم بڑوں کو بڑے ہونے کا مظاہرہ کرنا چاہیے.