O man, be patient Article Writen by Bobswiffey

0
25

"اللہ کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ”

اے انسان صبرکر !

"لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا”

"اللہ تعالی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ”

کتنی خوبصورت آیت ہے دل کو سکون دینے والی۔ تکلیف میں دکھ میں تسلی دینے والی ۔واقعی اللہ کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اور اس بات کی مثال آپکے سامنے ہے چونٹی کو اللہ نے کبھی لکڑی اٹھانے کی تکلیف سے نہیں گزارا ۔جتنی طاقت چونٹی میں ہے اللہ ہمیشہ اسے اتنی ہی تکلیف میں ڈالتے ہیں ۔

اب ہم اپنی بات کرتے ہیں کبھی درد کی شدت ہماری روح کو چھلنی کر دے کبھی ہمارے آنسو ہمارے جگر کو چھلنی کر رہے ہوں ۔کبھی لگے کہ آزمائش بہت زیادہ بڑی ہے ہماری طاقت سے زیادہ ہے کبھی خیال آئے یہ سب میرے ساتھ ہی کیوں ۔کبھی لگے کے ہمت ختم ہو گئی مگر آزمائش ختم نہیں ہو رہی ۔تو بس یہ آیت یاد کر لیجے گا ۔
"اللہ کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ”
اگر آپ بڑی آزمائش سے گزر رہے ہیں تو یاد رکھئے آپ میں زیادہ طاقت ہے باقی لوگوں کی نسبت ۔آپ زیادہ طاقت ور ہیں ۔اگر تکلیف جسمانی ہے تو آپ کے جسم میں زیادہ طاقت ہے باقی لوگوں سے۔اور اگر تکلیف روحانی ہے تو بھی آپ زیادہ مضبوط ہو ۔

یہ آیت مجھے اکثر حوصلہ دیتی ہے اور اب تو مجھے جسے دل وجان سے اس بات کا یقین ہو گیا ہے کہ اللہ مجھ پر میری طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے ۔

آپ بھی آج سے اس آیت کو یاد کر لیں جب بھی لگے آزمائش زیادہ ہے تھک گیا ہوں تو بس یہ آیت حوصلہ دے گی آپکو ۔آپ کے اندر نئی انرجی پیدا ہونے لگ جاۓ گی یہ سوچتے ہی کہ آپ میں باقی لوگوں سے زیادہ طاقت ہے اور اللہ تو کبھی بھی اپنے بندے پر ظلم نہیں کرتے ۔اور پتہ ہے بڑی آزمائش کے بعد زیادہ تکلیف کے بعد اجر بھی زیادہ ہی ملتا ہے اگر آپکی آزمائش زیادہ ہے تو خوش ہو جائیں اس آزمائش کے بعد آپکو درجات ملیں گے اجر ملے گا اور تب تک آپ بہت مضبوط بن چکے ہوں گے ۔جیسے فوج کی ٹرینگ کتنی مشکل ہوتی ہے مگر وہ آپکو مضبوط کرتی ہے آپکے درجات بڑھتے ہیں بس ایسے ہی جتنی بڑی آزمائش اتنا بڑا درجہ ۔

اب اپنی آزمائش کو کھلے دل سے قبول کرنا ہے اور یہ سوچنا ہے کہ اللہ نے آپکو باقی لوگوں کی نسبت زیادہ طاقت دی ہے۔

اے میرے پروردگار! ہم تیرے کمزور بندے ہمیں معاف فرما، درگزر فرما ہم پر ایسے بوجھ نہ ڈال جو ہم میں اٹھانے کی سکت نہیں تجھے تیرے رحیم کریم ہونے کا واسطہ ستر ماوں زیادہ سے زیادہ پیار کرنے والے میرے خالق ہم پر رحم فرما۔
آمیـــن یارب العالمیــــن!!!
ائے۔

Bobswiffey

Bobswiffey is a freelance Journalist on Baaghitv For more details about visit twitter account

Bobswiffey Twitter Account handle

 

Leave a reply