سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین انتقال کرگئے

0
33

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین 45 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

باغی ٹی وی : کرکٹ کے حلقوں میں حسینیی کے نام مشہور محمد حسین نے 2 ٹیسٹ اور 14 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ کافی عرصے سے جگر اور گردوں کےعارضے میں مبتلا تھے تاہم پیرکی صبح وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

میرا ڈونا کی تاریخی شرٹ ایک سو کروڑ سے زائد میں نیلام ہونے کا امکان

انہوں نے پسمندگان میں بیوہ ،ایک بیٹا اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے ۔


سابق کپتان راشد لطیف ، مصباح الحق ،محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت کرکٹرز اور سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپاپرمیاں محمد اسلم نے محمد حسین کےانتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

عدم اعتماد کی کامیابی: رمیز راجا سمیت پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر محمد حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں ۔

لیفٹ آرم اسپنر نے دو ٹیسٹ اور چودہ ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

سابق کپتان اورفاسٹ باولر وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

Leave a reply