لاہور:سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی پاکستانی بولرابرار احمد کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے۔
باغی ٹی وی : محمد زاہد نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 11 وکٹیں لی تھیں تاہم اب انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کردیا ہے-
فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لےکرمحمد زاہد کا ریکارڈ برابرکیا ابرار احمد نے اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کرکے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 11 ویں وکٹ اپنے نام کی جبکہ ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لی تھیں۔
جہاں سوشل میڈیا اور میڈیا پر ابرار احمد کی مسٹری بولنگ کے چرچے ہیں وہیں سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی پاکستانی بولرابرار احمد کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے-
سابق انگلش کپتان نے بہترین اسپنر کو پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں نہ اتارنے پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ ابرار احمد روایتی لیگ اسپنر نہیں ہیں، وہ اپنی انگلیوں سے گیند کو منفرد انداز میں فلک کرتے ہیں جس کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے-
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انگلش بیٹرز مقامی چینلز سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ ابرار احمد کی گیندوں کو سپر سلو موشن میں مختلف زاویے سے دکھائیں۔
انھوں نے کہا کہ بین ڈکٹ نے اسپنر کیخلاف اپنے اسٹروکس بہتر انداز میں استعمال کیے مگر دیگر بیٹرز کو پلان میں بہتری لانا ہوگی۔