سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کو حکومت میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

0
61

سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کو حکومت میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں حکومت سازی، سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کو مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور علما ومشائخ کی نشست کیلئے پیر علی رضا بخاری کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لئے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر کا نام فائنل ہو چکا ہے۔ رفیق نیئر نے کھوئی رئٹہ کی نشست جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے پارٹی نے رفیق نیئر کے ساتھ تحریری معادہ کیا ہے۔ دوسری جانب علما ومشائخ کی نشست کے لئے پیر علی رضا بخاری کا نام فائنل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری آزاد کشمیر کے معروف مذہبی سکالر ہیں۔ ڈاکٹر پیر علی رضا درگاہ بساں شریف کے سجادہ نشین بھی ہیں۔ سابق امیر جماعت اسلام عبدالرشید ترابی کو مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا عبدالرشید ترابی کو جماعت اسلامی آزاد کشمیر سے نکالا جا چکا ہے ،انہوں نے سردار تنویر الیاس کی حمایت کی تھی

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت اور ممبر شپ ختم کر دی گئی۔ ہے،سابق امیر نے مشاورت کے بغیر از خود فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وسطی باغ حلقہ 15 سے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا

عبدالرشید ترابی کو جماعت اسلامی آزاد کشمیر سے نکال دیا گیا

Leave a reply