سابق امریکی صدر کی زبان پھسل گئی ،ویڈیو وائرل

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش کی زبان پھسل گئی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی

سابق امریکی صدر جارج بش کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہنا کچھ چاہتے تھے اور کہہ کچھ گئے، غلطی سے کہا یا جان بوجھ کر؟ تا ہم بعد میں وضاحت دے دی، غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش ٹیکساس میں تقریر کے دوران روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے یوکرین کو عراق کہہ گئے،انہوں نے عراق پر حملے کو ظالمانہ کہا تا ہم بعد میں انہیں احساس ہوا کہ عراق نہیں بلکہ یوکرین کہناتھا، سابق امریکی صدر کو غلطی کا احساس ہوا تو مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب یوکرین ہے

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بدھ کو امریکی ریاست ڈیلاس میں تقریر کے دوران سابق صدر کی زبان لڑکھڑانے سے امریکی لطف اندوز ہوئے لیکن اس سے عراقیوں کا غصہ بڑھے گا امریکہ نے 2003 میں عراق پر حملہ کر کے صدام حسین کی حکومت گرا دی تھی 2011 میں امریکہ کے فوجی انخلا تک ایک لاکھ عراقی شہری جبکہ 45 سو امریکی ہلاک ہوئے

جارج ڈبلیو بش کی زبان پھلسنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، امریکی کانگریس کے رکن الہان ​​عمر نے ٹویٹر پر کہا کہ سابق صدر کی پھسل جانا ان کا مجرم ضمیر پکڑنا تھا آخر کار اعتراف کر لیا گیا لیکن کوئی بھی اسے اسکا جواب نہیں مانگ سکتا،

واضح رہے کہ امریکہ نے عراق پر مارچ 2003 میں حملہ کیا تھا اور صدام حسین کی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ اس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں جو بعد ازاں نہیں مل سکے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

Leave a reply