سابق بیوی سے تعلقات استوار کرنے کا رنج،سابق شوہر نے گھناؤنا کام سرانجام دے دیا

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

سابق بیوی سے تعلقات استوار کرنے کا رنج،سابق شوہر نے گھناؤنا کام سرانجام دے دیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں شہری حسنین کے اندھے قتل میں ملوث 3ملزمان حامد بٹ، شاہ زیب بٹ اور علی شہزاد کو گرفتارکر لیا گیا ہے

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقتول حسنین نے ملزم حامد بٹ کی طلاق یافتہ بیوی سے تعلقات استوار کیے اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا،ملزم حامد بٹ کو اس کا رنج تھا اور قتل کا منصوبہ بنایا اور ساتھیوں کے ہمراہ مقتول حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،فرار ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے،

تھانہ مصری شاہ میں 13سالہ لڑکی نشاء خان کو ہراساں کرنیوالا ملزم فرحان علی عرف شامو گرفتار کر لیا گیا،ملزم نے چند روز قبل سکول سے آتے ہوئے سنسان گلی میں طالبہ کو ہراساں کیا تھا،ملزم کی گرفتاری کے لیے سکول کے روٹ پر لگے کیمروں کو چیک کیا گیا اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے 113گھروں کو چیک جبکہ15سے30سال کی عمر کے 189 لڑکوں شامل تفتیش کیا گیا،ملزم نے سنسان گلی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا،

غالب مارکیٹ میں شہری محمد عمران کے اندھے قتل میں ملوث سگی بیوی اور سالہ گرفتارکر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں مقتول محمد عمران کی بیوی مسماۃ بشیراں بی بی اور اس کے بھائی شاہد علی شامل ہیں ملزمان نے رشتے کے تنازعہ اور گھریلو لڑائی جھگڑے پر مقتول عمران کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،

تھانہ اچھرہ میں معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری وقاص کے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں،سنگین واردت میں ملوث ملزمان شاہ زیب عرف شاب، اسامہ تنویر اور واصف عرف بابا شامل ہیں،ملزمان نے معمولی جھگڑے پر شہری وقاص، نعیم، سراج دین اور عمران کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہر ی وقاص دم توڑ گیاتھا، ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا،انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے ڈکیت و چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیے ملزمان سے 30موبائل فونز،لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی 49مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

قبل ازیں گارڈن ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری ملزم گرفتارکر لئے،گرفتار اشتہاری ملزمان میں امان اللہ اور لئیق الرحمن شامی شامل ہیں،ملزمان جعلی چیک دینے کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،ملزمان مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیئے گئے

@MumtaazAwan

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنیوالا جج گرفتار

Comments are closed.