سابق چیئرمین نادرا کو پانچ برس بعد انصاف مل گیا،ن لیگی حکومت کی جانب سےدائر مقدمہ خارج کرنے کا حکم

0
30

سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو عدالت نے بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 2صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا ، دہری شہریت کیس میں سابق چیئرمین نادراطارق ملک بے گناہ قراردے دی دیا، مجسٹریٹ نے طارق ملک کیخلاف مقدمہ خارج کرنےکاحکم دے دیا.

عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں حکم دیا کہ طارق ملک کے خلاف 15 مئی2014 کو درج کردہ ایف آئی آر خارج کی جائے۔ طارق ملک کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن ون اے اور سی کے تحت درج مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ انھوں نے دہری شہریت اور گورنمنٹ سرونٹ ہونا چھپایا تھا۔

طارق ملک نے نادرا کے چیئرمین شپ سے 2014 میں استعفیٰ دے دیا تھا،اس سے قبل اسوقت کی حکومت نے کسی بھی پیشگی نوٹس کے بغیر ملک کو برطرف کر دیا تھا لیکن اگلے دن اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں بحال کر دیا تھا۔

حکومت نے طارق ملک کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ نادرا کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے اپنی دہری شہریت کو چھپایا تھا۔ عدالتی حکم پر ان کا نام ای سی ایل سے بھی نکالا گیا تھا.

طارق ملک کے خلاف مقدمہ مسلم لیگ ن لیگ حکومت کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، طارق ملک اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر ہیں

Leave a reply