سابق وزیراعلیٰ ہوں، کھٹارہ گاڑیوں کی بجائے اچھی گاڑیاں،ملازم دیئے جائیں،بزدار عدالت پہنچ گیا

0
30

سابق وزیراعلیٰ ہوں، کھٹارہ گاڑیوں کی بجائے اچھی گاڑیاں،ملازم دیئے جائیں،بزدار عدالت پہنچ گیا
سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عثمان بزدار کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے سیکورٹی کے لیے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں ۔حکومت قانون کے مطابق سیکورٹی اور ملازمین بھی فراہم نہیں کر رہی ۔لاہور ہائیکورٹ سیکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دے ۔عدالت پنجاب حکومت کو ٹھیک گاڑیاں دینے کے لیے احکامات دے

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدہ چھوڑنے کے بعد ملنے والی متعدد مراعات کے خاتمے کا بل منظور کر لیا گیا ایوان نے عثمان بزدار حکومت کی ترامیم قانونی بل کے ذریعے متفقہ طور پر ختم کر دیں ترمیمی بل 2022 کے ذریعے وزیراعلیٰ اور وزرا کی 2019 کی مراعات بحال کر دی گئیں بزدار دور میں منظور کی گئی سابق وزرائے اعلیٰ اور وزرا کی اضافی مراعات کا خاتمہ کر دیا گیا حالیہ ترمیم کے بعد سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مراعات کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا

پنجاب اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کرنے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ سروسز بل 2022 کے ذریعے گورنر پنجاب آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی آرڈیننس کے ذریعے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو وزارت قانون کے ماتحت کیا گیا تھا ایوان اقبال میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی قانونی حیثیت کی توثیق کر دی گئی،پنجاب اسمبلی نے اسپیکرپرویز الہٰی کا صوبائی اسمبلی استحقاق بل منسوخ کر دیا پنجاب اسمبلی استحقاق بل 2022 کے ذریعے سرکاری ملازمین کیخلاف سخت سزائیں دینے کا قانون ختم کردیا گیا،سابقہ قانون کے تحت استحقاق کمیٹی کو سرکاری افسران کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنانے کا اختیار دیا گیا تھا

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے عثمان بزدار کو مراعات دینے کے لئے بھجوائی گئی سمری منظور کر لی تھی، عثمان بزدار کو ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں ، پانچ پرسنل سٹاف پر مبنی عملہ دیا جائے گا، اس عملے میں دو سترہ گریڈ کے افسر ہوں گے، عثمان بزدار اور انکے اہلخانہ کو طبی سہولیات بھی دی جائیں گے، وہ پنجاب حکومت کے تمام ریسٹ ہاؤسز بھی استعمال کر سکیں گے

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پنجاب حکومت نے اینٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے، جس پر عثمان بزدار نے ضمانت کروا رکھی ہے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر عثمان بزدار کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں جبکہ متن میں لکھا گیا ہے کہ سردار عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا اور 1986 میں منتقلی ظاہر کر کے زمین ہتھیا لی۔ عثمان بزدار اور بھائیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے تونسہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 900 کنال سرکاری زمین جعلی طور پر اپنے نام منتقل کروائی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

سائیں بزدار کا کمال،پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا

عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

Leave a reply