fbpx

سابق کمشنر سہیل راجپوت کی والدہ کے گھر ڈکیتی

سابق کمشنر سہیل راجپوت کی والدہ کے گھر ڈکیتی

سہیل راجپوت کی والدہ کے گھر میں داخل ہونے والے ملزمان کی تعداد 6 تھی.گھر میں داخل ہونے والے ملزمان نے اپنا تعلق اسپیشل برانچ سے ظاہر کیا.گھر کے ملازم نے ملزمان کا راستہ روکا تو ملزمان نے ملازم کو ڈرائیور کہہ کر مخاطب کیا.گھر کا ملازم سہیل راجپوت کے ڈرائیور کی خدمات انجام دیتا رہا تھا.ملازم کی شناخت بتانے پر ملازم تھوڑا پرسکون ہوا.ملازم سے بات کرتے ہوئے ایک ملزم اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا

دروازے سے داخل ہوتے ہی ملزم نے ملازم پر پستول تان لی واردات کے وقت گھر میں دو خواتین موجود تھی.خواتین میں سہیل راجپوت کی والدہ اور بھابھی شامل تھیں. ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گھر والوں کو یرغمال بنایا .ملزم کے دیگر پانچ ساتھیوں نے لوٹ مار شروع کردی.

ملزمان نے 70 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ، نقد رقم 3 لاکھ 70 ہزار، 10 طلائی کڑے، 11 طلائی سیٹ، 30 طلائی چوڑیاں، 1 طلائی انگوٹھی، 5 ہزار امریکن ڈالر، 1 ہزار ڈالر کنیڈین لوٹ لئے,ملزمان ایک گھنٹے تک سہیل راجپوت کی والدہ کے گھر میں موجود رہے.ملزمان لوٹا ہوا سامان کپڑے میں لپیٹ کر گھر سے نکل کر فرار ہوگئے.