شعیب اختر پر ہرجانے کا دعوی دائر کردیا گیا

0
21

سابق فاسٹ باؤلر پر ہرجانے کا دعوی دائر کردیا گیا

باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے کہا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف غلط باتیں کی ہیں اور میں اب سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیےایف آئی اے کو درخواست دے رہا ہوں۔

تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک بھی شعیب اخترکے ریمارکس کو دیکھا اور سنا گیا ہے،میں ان کے خلاف بیرون ملک بھی قانونی کارروائی کروں گا۔

دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے بھی شعیب اختر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے اعلامیہ جاری کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی بار کے رکن ہیں، ان کے متعلق شعیب اختر کو ایسا بیان نہیں دیا چاہیے تھا۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وکیل اپنے کلائنٹ کی ہدایات کےمطابق کیس کو لے کر چلتا ہے،بار کونسل ایسے مضحکہ خیز بیانات کی اجازت نہیں دے گی۔
لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
تفضل رضوی کا شعیب اختر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے کہا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف غلط باتیں کی ہیں اور میں اب سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیےایف آئی اے کو درخواست دے رہا ہوں۔

تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک بھی شعیب اخترکے ریمارکس کو دیکھا اور سنا گیا ہے،میں ان کے خلاف بیرون ملک بھی قانونی کارروائی کروں گا۔

دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے بھی شعیب اختر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے اعلامیہ جاری کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی بار کے رکن ہیں، ان کے متعلق شعیب اختر کو ایسا بیان نہیں دیا چاہیے تھا۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وکیل اپنے کلائنٹ کی ہدایات کےمطابق کیس کو لے کر چلتا ہے،بار کونسل ایسے مضحکہ خیز بیانات کی اجازت نہیں دے گی۔اعلامیت میں مزید کہا گیا کہ شعیب اختر محتاط رہیں
واضح‌رہے کہ شعیب اختر نے کہا ہے کہ تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے۔سپیڈ اسٹار پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی پر بھی برس پڑے۔

شعیب اختر نے ماضی کے کیسز پر تبصرہ کیے بغیر کہا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 27 اپریل کو ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال کے لیے مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

Leave a reply