بی جے پی سے وفاداری، بھارتی پولیس کے سابق آئی جی فاروق خاں‌ گورنر ستیہ پال ملک کے مشیر مقرر

0
43

مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل فاروق خان کو گورنر ستیاپال ملک کا سکیورٹی مشیر تعینات کیا گیا ہے، مذکورہ افسر کشمیریوں‌ پر مظالم کے حوالہ سے بہت بری شہرت رکھتا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق خان اس عہدے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا مشترکہ امیدوار ہے ، ڈوگری زبان بولنے والے فاروق خان کا تعلق جموں سے ہے اور اس کا نانا کرنل پیر محمد جموں وکشمیر میں جن سنگ (ہندو مہاسبھا) کا پہلا صدر اور آخری ڈوگرہ حکمران ہری سنگھ کی فوج میں افسر تھا۔ وہ 1947ء میں جموں سے پاکستان کی طرف کرنے والے مسلمانوں کے قتل عام کی سازش میں ملوث تھا۔ فاروق خان جوکہ بدنام زمانہ ٹاسک فورسز کا آفیسر رہاہے نے 1990ءکی دہائی میں مقبوضہ کشمیر میں پولیس کا سپیشل ٹاسک فورس قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو دوران حراست قتل اورلاپتہ کرنے کا ذمہ دارہے۔

فاروق خان ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچے اور بھارتی ریاست ناگالینڈ میں پارٹی امور کا سربراہ بنا۔ وہ 1996ءمیں درگارہ حضرتبل سرینگر کے آپریشن میں بھی ملوث ہے جس میں 18 کشمیریوں کو شہید کیاگیا۔ فاروق خان اس وقت بھارت کے زیر انتظام کئی جزیروں پر مشتمل علاقے لکش دیپ کا ایڈمنسٹریٹر تھا اور انہیں وہاں سے فارغ کرکے مقبوضہ علاقے میں گورنر کا مشیر مقرر کیاگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 20جون 2018ء کو گورنر راج نافذ کیاگیاتھا جبکہ ستیا پال ملک کو 23اگست 2018ء کو علاقے کا نیا گورنر مقرر کیاگیا۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں صدرراج نافذ ہے۔

فاروق خان کو ہندوانتہاپسندوں‌ کو ہمدرد بلکہ کارکن سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ بی جے پی حکومت نے اسے گورنہ ستیہ پال ملک کا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

Leave a reply