سابق جج شوکت عزیز صدیقی ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے

0
38
سندھ حکومت نے حلقہ بندی کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی مخالفت کر دی

سابق جج شوکت عزیز صدیقی ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا معاملہ،شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف اپیل 4 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کی جائے،متعدد بار کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں دے چکا،عدالت نے فل کورٹ کیوجہ سے کیس مقرر نہ کرنے کا کہا تھا،جسٹس قاضی فائز عیسی فل کورٹ 26 اپریل کو ختم ہوچکی،رواں برس 30 جون کو ریٹائر ہو جاوَں گا،بنیادی حقوق کو مدنظر رکھ کر کیس جلد سماعت کیلئے مقرر ہونا چاہیے،

اکتوبر 2018 میں سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے متنازع خطاب پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔جو کہ وہ الزام ثابت نہ کرسکے

جسٹس شوکت صدیقی ملکی تاریخ کے دوسرے جج ہیں جن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔اس سے قبل 1973 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت علی کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

Leave a reply