سابق ن لیگی رہنماء بھی بجلی چور نکلی، مقدمہ درج کرلیا گیا
مسلم لیگ نواز کی سابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر بھی مبینہ طور پر بجلی چوری میں ملوث نکلیں، لیسکو نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضے میں لےکر بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا جبکہ ترجمان لیسکو کےمطابق رخسانہ کوثر کو ڈیوس روڈ سب ڈویژن کے علاقے میں مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے پکڑاگیا، وہ لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سےمبینہ طور پر کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہی تھیں۔
تاہم لیسکو عملے نے متعلقہ تھانے میں ان کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا، پولیس نے انہیں گرفتار کرنےکی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگئیں۔ لیسکو نے رخسانہ کوثر پر 5 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سابق ن لیگی رہنماء بھی بجلی چور نکلی، مقدمہ درج کرلیا گیا
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
تاہم دوسری جانب سابق ایم پی اے کا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنا گھر کرائے پر دے رکھا ہے، کرائے داروں نے غلط کام کیا،کرائے دار گزشتہ روز سے روپوش ہیں، میٹر میرے نام ہے، اس لیے میرے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔