سابق ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کا مقدمہ درج

0
11

لاہور،سابق ایم پی اے پروین سکندر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کی رہنما ،سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کا مقدمہ نصیر آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ پروین سکندر کو فون کرنے پر جواب موصول نہ ہواتو پورشن پر گئے ،کافی دیر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہیں ملا،جواب نہ ملنے پر کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو پروین سکندر کی لاش ملی،

واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کر دیا گیا، لاہورکےعلاقےنصیر آباد میں گھر سے سابق ایم پی اے کی لاش برآمد ہوئی ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ان کے گھر پہنچی ،

پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو بظاہر قتل کیاگیا،60سال کی پروین سکندر گل کے گلے پر رسی کا نشان ہے ،پروین سکندر گل گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں ،سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل غیر شادی شدہ تھیں، پروین سکندر مشرف دور میں ق لیگ کےٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں

Leave a reply