سابق نیول چیف کی وفات پر آرمی چیف، سربراہ پاک فضائیہ کا اظہار تعزیت

0
27

سابق نیول چیف کی وفات پر آرمی چیف، سربراہ پاک فضائیہ کا اظہار تعزیت

ریٹائرڈ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی کی وفات پر پر آرمی چیف، سربراہ پاک فضائیہ نے اظہار تعزیت کی ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے سابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمان کےانتقال پراظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں آرمی چیف نے سابق نیول چیف ایڈمرل کی دعائے مغفرت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنے کی توفیق عطا کرے۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ریٹائرڈ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی، سابق نیول چیف (1979 – 1983)، کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ائیر چیف نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ مرحوم ایڈمرل کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ مرحوم ایڈمرل کرامت رحمان نیازی ایک باوقار اور نفیس شخصیت کے حامل تھے جن کے کردار سے پاک بحریہ کی آنے والی نسلوں کو ہمیشہ رہنمائی ملتی رہے گی۔

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی اسلام آباد میں انتقال کرگئے ،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحرایہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرامت رحمان نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے،اور انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے، نیول چیف نے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے کرامت رحمان نیازی کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی نے 1951 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا،کرامت رحمان نیازی 1979 سے 83 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے، انہوں نے 1956 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1964ء میں پاکستان کی پہلی آبدوز ’’غازی‘‘ کے کمانڈر بنے 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیا اور نشان امتیاز(ملٹری)، ستارہ جرات( ملٹری) اور ہلال امتیاز(ملٹری) کے اعزازات حاصل کیے۔ 22 مارچ 1979ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور23 مارچ1983ء تک اس عہدے پر فائز رہے

Leave a reply