سابق سینیٹر انور بیگ چل بسے

0
57
Anwar Baig

سابق سینیٹر انور بیگ چل بسے

انوربیگ کی نمازجنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر ایچ 8 قبرستان میں ادا کی جائےگی جبکہ انوربیگ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہے، پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین بھی رہے۔ سابق سینیٹر انور بیگ کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔


سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ "سابق سینیٹر انور بیگ صاحب رمضان کے آخری جمعہ کو ہمیں اداس کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون اللّٰہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے انکی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد از نماز ظہر دوپہر دو بجے ایچ الیون فور اسلام آباد قبرستان میں ادا کی جائے گی”


ناصر محمود نے لکھا "شہید ارشد شریف کے قریبی دوست اور سابق ن لیگی سینیٹرانور بیگ انتقال کر گئے!
انور بیگ ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے شہید ارشد شریف کی شہادت سے چند گھنٹے قبل ان سے آخری بار بات کی تھی!”

اس کے علاوہ فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف لوگوں نے ان کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے.

Leave a reply