بلوچستان، سابق صوبائی وزیر داخلہ سینیٹر نے لیویز چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، مقدمہ درج

0
20

بلوچستان، سابق صوبائی وزیر داخلہ سینیٹر نے لیویز چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، مقدمہ درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان میں سنیٹر سرفراز بگٹی اور گن مینوں کا لیویز تھانہ چچہ پر حملہ ،اہلکاروں نے چھپ کر جان بچائی

۔بارکھان کے علاقے میں چچہ لیویز چیک پوسٹ پر سنیٹر سرفراز بگٹی اور اسکے قافلے میں شامل گن مینوں نے حملہ کرکے شدید فائرنگ کی۔لیویز چوکی پر حملے کا مقدمہ چوکی کے انچارج طاہر خان دفعہ دار کی مدعیت میں اقدام قتل،گالم گلوچ اور دھمکیوں کے دفعات 324,504,506,186,34 کے تحت درج کرلی گئی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سنیٹر سرفراز بگٹی چچہ لیویز چیک پوسٹ پر ناکہ لگنے پر برہم ہوگئے،سنیٹر سرفراز بگٹی نے ناکہ ختم کرنے کا کہاجس پر لیویز حکام نے انہیں بتایا کہ اعلی حکام کے حکم پر ناکہ چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے لگائی گئی ہے جس پر سنیٹر سرفراز بگٹی مشتعل ہو گئے اور لیویز کے اہلکاروں کو دھمکی اور گالم گلوچ شروع کی

اسی اثناء میں انکے گاڑیوں میں پیچھے بیٹھے ہوئے گن مینوں نے لیویز چوکی پر اندھادھند فائرنگ شروع کی۔فائرنگ سے لیویز چوکی پر تعینات اہلکاروں نے چوکی میں چھپ کر جانبچائی۔جبکہ سنیٹر سرفراز بگٹی اور انکے گن مین فرار ہوگئے واقعے کامقدمہ سنیٹر سرفراز بگٹی اور انکے چھ گن مینوں کے خلاف درج کرلی گئی۔

مقدمے میں سنیٹر سرفراز بگٹی،گن مین غلام محمد،میر ہزار شاہ ،مرزلی،میر محمد اور لعل جان نامزد کئے گئے ہیں۔

Leave a reply