سابق وفاقی سیکرٹری ممتاز دانشور کالم نویس ڈاکٹر صفدر محمود قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں
ان کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر ڈیڑھ بجے جامع مسجد اللہ اکبر مین ڈیفنس روڈ ادا کی جائے گی ،مرحوم علیل تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ڈاکٹر صفدر محمود چند ماہ سے علیل تھے وہ امریکہ میں کئی ماہ زیر علاج رہنے کے بعد کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان واپس آئے تھے۔
ڈاکٹر صفدر محمود روزنامہ جنگ میں کالم لکھتے تھے وہ پاکستان کی تاریخ سمیت کئی مشہور کتابوں کے مصنف بھی رہ چکے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر کالم نگار، مصنف ومورخ ڈاکٹر صفدر محمود کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا .وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صفدر محمود مرحوم کالم نگاری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔ڈاکٹر صفدر محمود مرحوم نے کالم نگاری کے ذریعے سماجی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر صفدر محمودمرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔