رہنما پیپلز پارٹی و سابق وفاقی وزیر چودھری احمد مختار کی نماز جنازہ ادا

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر رہنما پیپلز پارٹی و سابق وفاقی وزیر چودھری احمد مختار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

مولانا حمید الرحمان نے چودھری احمد مختار مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی ،نماز جنازہ میں چودھری عمر سعید، چودھری عارف سعید، اشرف بھٹی، چودھری شاہد حسین، چودھری سیف جاوید ،چودھری موسی جاوید، سابق ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن ندیم یوسفزئی، چودھری عمران مسعود ،سابق ایم این اے چودھری منظور حسین، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چودھری گل نواز ایڈووکیٹ، ڈا کٹر زاہد ظہیر، نسیم صابر، حافظ غلام محی الدین، طاہر حمید، سید حسن مرتضی، منیر احمد خان، سابق ایم پی اے اعجاز سماح، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر، فیصل مختار، حاجی عزیز الرحمان، جاوید فاروقی، جنرل مینجر فلیٹیز ارشاد بی انجم، نوید چودھری، ایم این اے میاں عثمان منصور، سابق ایم این اے شیخ محمد منصور، جنرل پی پی پی گوجرانوالہ ڈاک٥ر زاہد ظہیر ،خواجہ حماد اکرم، چودھری اصغر پسوال ،گل نواز وڑائچ ،جاوید بٹ، منور بٹ، چودھری قدیر حسین ،کامران علی خان، اورنگزیب عشائی، نافذکھوکھر، گلزار احمد، محمد اکرم، الماس بٹ، ڈی ایس پی ہارون بٹ و دیگر نے شرکت کی

سابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری احمد مختار کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور پارٹی کے لیئے خدمات پر چودھری احمد مختار کو خراج عقیدت پیش کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن احمد مختار کے انتقال پر غمزدہ ہیں، چودھری احمد مختار باہمت ،بہادر اور وفادار ساتھی تھے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ چوہدری احمد مختار ایک ثابتقدم و تجربیکار رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے چوہدری احمد مختار اور جادم منگریو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے،آمین

چودھری منظور رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ احمد مختار نے انتخابات میں پنجاب کے بڑے مہروں کو شکست دی.احمد مختارنے پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر بینظیرکےساتھ کام کیا.

چودھری احمد مختار کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا جبکہ پارٹی رہنما و کارکنان نے ان کے انتقال کی خبر سن کر ان کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پیپلز پارٹی رہنما مختار احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی، پاکستانی سیاست میں چودھر ی احمد مختار کو یاد رکھا جائے گا۔

پی پی رہنما چوھدری احمد مختار کی وفات سے گجرات کی سیاست کا اہم اور روشن باب آج ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ہے۔ یوں تو وہ 1987 سے بطور ریزیڈنٹ ڈائریکٹر سروس گروپ آف انڈسٹریز گجرات میں سروس گروپ کی سیاست میں اپنے بڑے بھائی چودھری احمد سعید کی معاونت کرتے رہے لیکن 1990 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر چودھری شجاعت حسین کے مقابلے میں گجرات شہر سے پہلی مرتبہ عام انتخابات میں حصہ لیا اور 2013 تک چودھری خاندان کے روایتی حریف رہے۔

1993 اور 2008 میں دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی بنے اور دونوں مرتبہ ہی وفاقی وزیر رہے۔ جبکہ 2013 میں یاداشت متاثر ہونے کے بعد عملی سیاست سے مکمل دستبردار ہو گئے اور گجرات کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا جسے ابھی تک کوئی بھی موثر انداز میں پر نہیں کر سکا۔

چودھری احمد مختار شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے انتہائی معتمد ساتھی تھے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل بھی رہے اور مرتے دم تک اپنی پارٹی کے وفادار رہے۔ انکی وفات اہل گجرات اور انکے خاندان کے لئے بڑا صدمہ ہیں۔ چودھری احمد مختار بڑے مضبوط اعصاب کے انسان تھے اور گجرات میں ہمیشہ شرافت کی سیاست کی کمزور طبقات کا ساتھ دیا۔ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور روزگار کی فراہمی انکی اولین ترجیحات رہیں۔

Leave a reply