مزید دیکھیں

مقبول

صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ...

ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کی بھارتی جارحیت پر ڈیفنس اتاشیوں کو بریفنگ

افواجِ پاکستان کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ نے ...

سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آگرا

سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد ہفتے...

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے...

اوکاڑہ:احترام رمضان آرڈیننس، ایم اے جناح روڈ پرواقع صابر ہوٹل سربمہر کردیاگیا

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا غلام مصطفی جٹ نے احترام رمضان آرڈیننس کے سلسلہ میں شہر کے مختلف مقامات پر متعدد ہوٹلز کی چیکنگ کی، انہوں نے انسپکشن کے دوران ایم اے جناح روڈ واقع صابر ہوٹل کو احترام رمضان کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق احترام رمضان ارڈیننس کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو ہرگز کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

احترام رمضان کی خلاف ورزی کی مرتکب افراد مذہبی و اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں ، احترام رمضان کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں کاروبار نہیں کرنے دیا جائے گا ۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں