صبور علی ڈرامہ انڈسٹری میں سفیدرنگت کو ترجیح دیے جانے پرمایوس:

0
23

صبور علی ڈرامہ انڈسٹری میں گورے رنگ کو ترجیح دیے جانے پر ناراض پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ بہت سے چینل اور پروڈکشن ہاؤس آج بھی ایسے ہیں جو خوبصورتی اور گوری رنگت کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایک حالیہ ویب انٹرویو میں صبور علی کاکہنا تھا کہ اگر آپ کا رنگ گورا ہے تو آپ کو فوراً (چٹکی بجاتے ہی )کسی ڈرامے میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا جائے گاداکارہ کے مطابق اگر آپ کا رنگ گورا نہیں یا پھر میرے جیسا ہے تو آپ کو جدوجہد کرنی پڑے گی۔

اداکارہ نےکہا کہ خوبصورتی کے یہ معیار آج بھی ہمارے معاشرے میں موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ رنگ گورا کرنے کے انجیکشنز کا استعمال بہت عام ہوگیا ہے۔

صبور علی نے مزید کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ معاشرے میں یہ معیار کب تک موجود رہے گا، میں نے کچھ اداکاروں کو دیکھا جنہیں اداکاری نہیں آتی چونکہ وہ گورے ہیں تو وہ بڑے پراجیکٹس کررہے ہیں جب کہ اس کردار کو کوئی دوسرے اداکار اور زیادہ بہتر طریقے سے کرسکتے تھے جو کہ بہت بری چیز ہے۔واضح رہے کہ صبور علی جیو انٹرٹینمنٹ کےڈراما سیریل ‘فطرت’میں فاریہ نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جب کہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی عباس، مرزا زین بیگ، زباب رانا، سیمی پاشا، سیفی حسن ، صبیحہ ہاشمی ،فضیلہ قاضی، فرحان علی آغا، عادلہ خان، عائشہ گل، کامران جیلانی اور مریم نفیس شامل ہیں۔

Leave a reply