سابقہ ادوار میں امریکہ کی ایک کال پر حکمرانوں کے ہاتھ، پاؤں پھول جاتے تھے، فیاض الحسن

0
28

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کا لب لباب "انصاف، انسانیت اور خود مختاری” تھا، قومی غیرت کے بغیر دنیا میں اپنا مقام بنانا ناممکن ہے، اسی قومی غیرت کی وجہ سے آج پاکستان اپنی سالمیت اور خود مختاری پر ڈٹا ہے، گزشتہ حکومتوں نے پرائی جنگ میں 70 ہزار شہادتیں، 150 ارب ڈالر کا نقصان کر لیا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح غلام ہندوستان میں ایک آزاد اور خود دار لیڈر تھے، آج وزیراعظم عمران خان اسی نظریہ پاکستان اور قرار داد مقاصد کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، امریکہ سے ایک فون کال پر ہمارے سابقہ حکمرانوں کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے تھے، آصف زرداری نے ایبٹ آباد آپریشن کے بعد امریکہ کا شکریہ ادا کر کے ملکی وقار مٹی میں ملا دیا تھا، آج کا پاکستان اپنی خود مختاری کے سوال پر دنیا کے سامنے سینہ سپر کھڑا ہے، آج پاکستان میں انصاف صرف کمزور کے لیے نہیں، بڑے مگر مچھ بھی شکنجے میں ہیں، وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا نام عالمی سطح پر ایک کامیاب اورمثالی ملک کے طور پر لیا جائے گا.

Leave a reply