پاکستانی ماڈل صدف کنول کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی سادگی سے شادی کرنا چاہتی تھیں شادی پر زیادہ تقریبات نہیں کرنا چاہتیں تھیں-
باغی ٹی وی : شہروز سبزواری اہیلہ صدف کنول کے ساتھ ایک شو میں شریک ہوئے جہاں اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے ایک شو کے دوران اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی سادگی سے شادی کرنے کی خواہش مند تھیں، جب کبھی بھی وہ اپنی شادی کا سوچتی تھیں تو اُن کے ذہن میں یہی آتا تھا کہ وہ سادگی سے شادی کریں گی۔
صدف کنول نے مزید کہا کہ ’انہوں نے اپنی ساس، شہروز سبزواری کی والدہ کو بتایا کہ وہ سادگی سے گھر میں ہی لال جوڑے میں شادی کرنا چاہتی ہیں، اُن کی ساس نے اُنہیں اپنا لال جوڑا دیا اور انہوں نے سادگی سے گھر ہی میں شادی کی۔
شہروز سبزواری کا اہلیہ صدف کنول سے متعلق کہنا تھا کہ صدف کنول نے انہیں بتایا تھا کہ وہ سادگی سے شادی کرنا چاہتی ہیں، شادی پر زیادہ تقریبات نہیں کرنا چاہتیں، صدف کنول محدود رہتے ہوئے شادی کرنا چاہتی تھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی تھی۔ طلاق کے ایک ماہ بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔