صدف کنول کے نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے ، ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

0
44
صدف-کنول-کے-نوجوان-لڑکیوں-کو-کامیاب-ازدواجی-زندگی-سے-متعلق-مشورے-،-ویڈیو-کے-سوشل-میڈیا-پر-چرچے #Baaghi

پاکستان شوبز کی جوڑی صدف کنول اور شہروز سبزواری کی ازدواجی اصولوں سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے یہاں تک کہ صدف کنول کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

باغی ٹی وی : صدف کنول اور شہروز سبز واری حال ہیں میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی اور ازدواجی اصولوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی صدف کنول کی ازدواجی زندگی پر کی گی گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے-

شو کے دوران صدف کنول نے کہا عورت مظلوم بالکل نہیں ہے عورت بہت مضبوط ہے میں تو خود کو بہت مضبوط سمجھتی ہوں عورت بالکل بیچاری نہیں ہے صدف نے کہا ہمارے کلچر میں ہے کہ میں نے شادی کی ہے میرا میاں ہے میں س کے جوتے بھی اٹھاؤں گی اس کے کپڑے بھی استری کروں گی جو میں کم کرتی ہوں لیکن مجھے پتہ ہوتا ہے شہروز کے کپڑے کہاں ہیں اس نے کیا اور کب کھانا ہے مجھے پتہ ہونا چاہیئے کیونکہ میں اس کی بیوی ہوں-

میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔


صدف کنول نے کہا کہ بیوی ہونے کے ناطے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اب بہت فیمینزم اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں ان کی عزت کروں جو مجھے سکھایا گیا ہے-

صدف کنول کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے، کوئی اس بیان پر انہیں دلیر خاتون کہہ رہا ہے تو کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر صدف کا نام سرفہرسٹ ٹرینڈز میں موجود ہے جس میں لوگ اس بیان سے متعلق پنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-


ایک صارف نے کہا کہ صدف کنول خلیل الرحمن کا ایک خاتون ورژن ہے۔ جو یقینی طور پر بہت سے پاکستانی مردوں کی ہیرو ہے۔ وہ بہت سی عورتوں کی ایک حقیقی مثال بھی ہیں مردوں کو خود مختار بنائیں۔ انہیں آپ پر انحصار نہیں کرنا چاہیئے-
https://twitter.com/Creativ64661124/status/1421306357634981889?s=20


https://twitter.com/ArslanR70413271/status/1421291103668641800?s=20

Leave a reply