پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور ادکارہ صدف کنول نے شوہر اداکار شہروز سبزواری کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی : رواں برس شہروز سبزواری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ماڈل صدف کنول نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر برتھ ڈے کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شہروز سبزواری کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا کیک پر ’ہیپی برتھ ڈے شہروز‘ لکھاہوا ہے –
https://www.instagram.com/p/CESKi5vAU9L/?igshid=1go8cytoyk62r
صدف کنول نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ روحیں ایک دوسرے کو وائبس کے ذریعہ پہچانتی ہیں ، نمائش کے ذریعہ نہیں …
صدف کنول نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ کی مبارک ہو، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔
اداکار شہروز سبزواری آج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، انہوں نے 2008 میں فلم ’کھلے آسمان کے نیچے‘ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا یاد رہے کہ 31 مئی کو صدف کنول اور شہروز سبزواری نے گھر والوں کی موجودگی میں کراچی میں سادگی سے نکاح کیا۔
اس سے قبل شہروز شبزواری نے سال 2012 میں سائرہ یوسف سے شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر رواں ماہ مارچ میں دونوں نے راہیں جدا کرلیں تھی-
سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری
صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر
شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں
بہروز سبزواری نے سائرہ اور شہروز کی طلاق کی تردید کر دی
شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی