صداقت علی عباسی کی جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات، سی پیک کے حوالے سے اہم مشاورت

0
20

صداقت علی عباسی کی جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات، سی پیک کے حوالے سے اہم مشاورت

باغی ٹی وی : تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر وا ایم این اے این اے 57 صداقت علی عباسی نے سی پیک کے چیئرمین جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں سیاحت کو سی پیک کے سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ کے دائرے میں لانے کے حوالے سے تفصیل مشاورت کی ۔
صداقت علی عباسی نے چیئرمین سی پیک کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کروائی کہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں زراعت اور صنعت میں ترقی ممکن نہیں ہے لہذا لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے اور سی پیک کے فوائد تمام طبقات تک پہنچانے کے لیے یہ بات انتہائی ضروری ہے کسی پیک میں سیاحت کو قابل قدر حصہ دیا جائے ۔

سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز کی لسٹ میں زراعت اور صنعت کے علاوہ سیاحتی علاقوں میں بھی سپیشنل اکنامک زون بنائے جائیں ۔

تحصیل راولپنڈی کے علاقے روات سے چوکپنڈوری کے راستے کہوٹہ اور پنج پیر کو ملاتے ہوئے مری براستہ کوٹلی ستیاں ٹورازم ہائی وے کو سی پیک کا حصہ بنا دیا جائے ۔

صداقت علی عباسی نے سی پیک کا دائرہ کار بڑھانے کی تجویز بھی دی اور خطہ کوہسار کے نئے سیاحتی مقامات کے لیے بڑے پیمانے پہ ماسٹر پلان بنانے کی تجویز دی تھی تاکہ آنے والے وقتوں میں اس خطے میں سیاحت کے ساتھ ساتھ دیگر روزگار کو بھی ترویج دی جائے اور علاقے کی قدرتی خوبصورتی و حسن کا تحفظ بھی کیا جائے ۔

اس طرح کے ماسٹر پلان سے نہ صرف صحت کا معیار بلند ہوگا بلکہ آنے والے سالوں میں ماحولیاتی آلودگی سے بھی بچت ممکن ہو گی ۔

Leave a reply