صدر عارف علوی سے اسپیکر نیشنل اسمبلی ترکی کی ملاقات ، اہم امور پر اتفاق رائے

0
28

صدر عارف علوی سے اسپیکر نیشنل اسمبلی ترکی کی ملاقات ، اہم امور پر اتفاق رائے

باغی ٹی وی : صدر عارف علوی سے اسپیکر ترکی گرینڈ نیشنل اسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ سنتوپ نے ملاقات کی ،

پاکستان اور ترکی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر اتفاق رائے کیا گیا ،صدر مملکت نے کہا کہ مذہبی اور ثقافتی روابط کے حامل ہیں،

صدر مملکت نے کہا کہ پاک ترکی دوطرفہ تعلقات مضبوط اسٹریٹجک شراکت میں بدل چکے ہیں ، پاک ترک تعلقات کو اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل نے ادارہ جاتی سطح پر قائم کیا ہے،اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل نے باہمی تعلقات کو مربوط انداز میں فروغ دیا ،

دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مفادات کیلئے سیاسی اور معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،

صدر مملکت نے کشمیر پر پاکستان کی مستقل حمایت کا شکریہ ادا کیا ترکی نے تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان نے کشمیر پر اصولی موقف کی حمایت کی،

ڈاکٹر مصطفیٰ سنتوپ نے کہا کہ ترکی کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی حمایت جاری رکھے گا،

ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنرل اسمبلی اور پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھائی،

کشمیر پر ترک قیادت کی حمایت ، دونوں ممالک کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے،

Leave a reply